Search from the Journals, Articles, and Headings
Advanced Search (Beta)
Home > Al-Amir > Volume 3 Issue 2 of Al-Amir

مزاح کے انسانی نفسیات پر اثرات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں Effects of humor on human psychology in the light of Islamic teachings |
Al-Amir
Al-Amir

Article Info
Authors

Volume

3

Issue

2

Year

2022

ARI Id

1682060063651_3212

Pages

12-30

PDF URL

https://alamir.com.pk/index.php/ojs/article/download/42/43

Chapter URL

https://alamir.com.pk/index.php/ojs/article/view/42

Subjects

Fine Arts Humor Human terms Human humor

Asian Research Index Whatsapp Chanel
Asian Research Index Whatsapp Chanel

Join our Whatsapp Channel to get regular updates.

@page { size: 8.27in 11.69in; margin-left: 1.2in; margin-right: 1.2in; margin-top: 0.5in; margin-bottom: 1in } p { margin-bottom: 0in; direction: rtl; color: #000000; line-height: 100%; text-align: right; orphans: 2; widows: 2; background: transparent } p.western { font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", serif; font-size: 14pt; font-weight: bold } p.cjk { font-family: "Calibri"; font-size: 14pt; font-weight: bold } p.ctl { font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 14pt; so-language: ur-PK; font-weight: bold } h1 { margin-top: 0in; margin-bottom: 0in; direction: ltr; color: #000000; line-height: 100%; text-align: justify; page-break-inside: avoid; orphans: 0; widows: 0; background: transparent; page-break-after: avoid } h1.western { font-family: "Times New Roman", serif; font-size: 15pt } h1.cjk { font-family: ; font-size: 15pt } h1.ctl { font-family: "Times New Roman"; font-size: 15pt; so-language: ur-PK; font-weight: bold } h2 { margin-top: 0in; margin-bottom: 0in; direction: rtl; color: #000000; line-height: 100%; text-align: right; page-break-inside: auto; orphans: 0; widows: 0; background: transparent; page-break-after: auto } h2.western { font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", serif; font-size: 20pt; font-weight: bold } h2.cjk { font-family: "Calibri"; font-size: 20pt; font-weight: bold } h2.ctl { font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 20pt; so-language: ur-PK; font-weight: bold } p.sdfootnote-western { margin-left: 0.2in; text-indent: -0.2in; direction: rtl; color: #000000; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", serif; font-size: 13pt; so-language: x-none; font-weight: normal; line-height: 100%; text-align: justify; orphans: 2; widows: 2; background: transparent } p.sdfootnote-cjk { margin-left: 0.2in; text-indent: -0.2in; direction: rtl; color: #000000; font-family: "Times New Roman"; font-size: 13pt; so-language: x-none; font-weight: normal; line-height: 100%; text-align: justify; orphans: 2; widows: 2; background: transparent } p.sdfootnote-ctl { margin-left: 0.2in; text-indent: -0.2in; direction: rtl; color: #000000; font-family: "Times New Roman"; font-size: 13pt; so-language: ar-SA; font-weight: normal; line-height: 100%; text-align: justify; orphans: 2; widows: 2; background: transparent } h2.????-20 { page-break-after: avoid } a:link { color: #0563c1; text-decoration: underline } a:visited { color: #954f72; text-decoration: underline } a.sdfootnoteanc { font-size: 57% }

مزاح کےانسانی نفسیات پراثرات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں )20(

مزاح کے انسانی نفسیات پر اثرات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

Effects of humor on human psychology in the light of Islamic teachings

Wasif Hussain

Every branch of art leaves a deep impact on the human psyche, but the immortal fact is that the reason for their creation is also to reduce the tension of the human mind. The most representative theory of humor in philosophy and psychology and even in physics is the idea of ​​well-being or comfort. Broadly speaking, this suggests that humor (which has an obvious physiological effect) has effects on the nervous system and allows different levels of stress to be released. In other words, laughter and good humor have the ability to release stored nervous energy.

Humor is included in human nature and man has a strong desire for this thing that there should be such means for him to express joy and expansion, because through this, a man is blessed mentally and physically peace and comfort. In these things, he considers the survival of his self-respect. Islam not only allows humor, sports and other valid modes of entertainment, but also sets rules and regulations within which human beings can fulfill their natural desire. Its cultural traditions should also be propagated. As the head and governor of the Islamic state, the Holy Prophet (ﷺ) made the best arrangements for his state, the taste of the people and their entertainment, and set an example for the rulers that, like other matters, oppression in this not to be taken for granted, fun and humor are part of human nature. He (ﷺ) allowed fun and laughter and He (ﷺ) himself used to be cheerful. Islam admires cheerfulness and encourages it so that people can be refreshed and perform their duties in an auspicious manner.

This paper will clarify that what are the effects of humor on human psychology and what are the teachings of Islam Prophet Muhammad (ﷺ).

Key Word: Fine Arts, Humor, Human terms, Human humor, Psychological Effects, Islamic Teachings.

تعارف:

مزاح ایک لاطینی زبان کالفظ ہےجس کےلغوی معنی رطوبت کےہیں،یہ انسانی دِل ودماغ کوفرحت وتازگی بخشتاہے،ذہنی الجھاؤاور تفکرات کودورکرکےمسکراہٹ وطمانیت عطاکرتاہے۔اس طرح ادب میں یہ اصطلاح رائج ہوگئی۔مزاح انسان کوزندگی کی سنجیدگی سے بچانےاورخواب وخواہشات کی شکست سےپیداہونےوالےناقابلِ برداشت صدموں کےلئےذہنی طورپرتیارکرتاہے،چنانچہ مزاح کا وجودمعاشرےکی بنیادوں کومستحکم کرنےمیں معاون ثابت ہوتاہے۔مزاح ہمارےافعال،اعمال،حرکات وسکنات اورسماجی روایات کے معیوب پہلوؤں کوپرتبسم اندازمیں پیش کردینےکانام ہے۔

’’یونا نی مفکرین فلاطون(Plato)، ارسطو (Aristotle)، سسرو (Cicro)ودیگر ہم عصرمفکرین کےمطابق ہنسی اورمزاح احساس برتری کانتیجہ ہےجواپنےاردگردبکھری بےترتیب ناہمواریوں کودیکھ کراحساسِ برتری پیداہوتاہےجوہنسی کاباعث بنتاہے۔اورمعاشرےپر اپنے اثرات چھوڑتا ہے۔معاشرے میں موجود ان نا ہمواریوں کو دیکھ کر جو چیز برتری کا احساس دلاتی ہے وہ مزاح تخلیق کا باعث ہوتی ہے۔ ‘‘1

’’مغربی مفکرین فلپ سڈنی (Philip Sidney)،امانویل کانٹ (Immanuel Kant)ولیم ہیزلٹ، شوپنہار(Schopenhauer) ، ہربرٹ سپنسر (HerbertSpencer)،ودیگرہم عصرمفکرین کےمطابق جب کسی چیزیاواقعےکانتیجہ ہماری توقعات کےبرعکس نکلتاہےتواس موقع پرپیداہونےوالی حیرت،ہنسی ومسرت کاباعث بنتی ہے۔انسانی زندگی کےمعاملات میں اتارچڑھاؤکےسبب توقعات کےپورا نا ہونے کی وجہ اس میں کارگر عمل کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی ہے۔‘‘2

مزاح زندگی کی ناہمواریوں کےاس ہمدردانہ شعورکانام ہےجس کافنکارانہ اظہارہوجائے۔ مزاح کی اس تعریف کےمطابق ایک مزاح نگار دیگرافرادمعاشرہ کی زندگی میں موجودناہمواریوں کو نہ صرف محسوس کرتاہے بلکہ تخلیقی سطح پراس کااظہاراس طرح کرتاہےکہ جس سےہنسی کوتحریک ملتی ہے۔

اصطلاحی معنی :

مزاح کا معنی کوئی نقطہ افروز بات کرنا ذومعنی بات کرنا کہ سننے والے کو سوچنے کے بعد اس کی سمجھ آئےیا بات کرنے والے کے سمجھانے پر اس کو سمجھ آئے ۔اورجس میں انسانی جسم کےسیال مادوں کےتوازن کی تعلیم دی گئی ہو۔مزاح کا استعمال زیرگرفت انسانی صحت اورجذبے کوپرلطف اندازمیں بیان کرنےکےلیےکیاگیاہے۔مزاح کےبارےمیں ملاعلی قاری فرماتے ہیں:

"الْمِزَاحُ انْبِسَاطٌ مَعَ الْغَيْرِ مِنْ غَيْرِ إِيذَاءٍ، فَإِنْ بَلَغَ الْإِيذَاءَ يَكُونُ سُخْرِيَّةً‘‘ 3

’’مزاح ایسے عمل کوکہتے ہیں، جس کے ذریعے دوسروں کے ساتھ مل کر خوش طبعی حاصل ہو سکے ۔ اس طرح کہ اس عمل سے کسی دوسرے کوکوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اور اگر وہ خوش طبعی کسی کے لیے باعثِ تکلیف ہو جائے، تو اسے مزاح نہیں ؛ بلکہ سخریہ یعنی مذاق اڑانا کہیں گے۔‘‘

الفاظ کے الٹ پھیر سے پیدا ہونے والا حس مزاح لفظی بازی گری کے زمرے میں آتا ہے۔ اس طریقہ میں عام طور پر ایسے الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہےجن کے قریب اور بعید دوقسم کے معنی ہوں، کہنے والا اس سے اوّل الذکر معنی مراد لیتا ہے اور سننے والا اس سے بعد الذکر یا اس سے سراسر مختلف معنی مراد لیتا ہے ۔ ابہام اور تکرار کلمات سے پیدا ہونے والا مزاح بھی اسی زمرے میں شامل۔ ہنسی مزاح اور زندہ دلی وخوش طبعی کو انسانی زندگی کا ایک خوش کن عنصر کہا گیا ہے۔ جس طرح اس کا حد سے متجاوز ہو جانا ،نازیبا اورمضر ہے، اسی طرح اس لطیف احساس سے آدمی کا بالکل خالی ہونا بھی ایک بہت بڑا نقص ہے ۔ جو بسا اوقات انسان کی طبیعت کو محض خشک طبیعت بنا دیتا ہے ۔علامہ بدر الدین ابو البرکات محمد الغزی اپنی تصنیف ( المراح فی ا لمز اح) میں رقمطراز ہیں:

’’بھائیوں اور دوستوں کا باہم خوش طبعی کرنا،مزاح کرنا مستحب ہے کیونکہ اس سے دلوں کی راحت اور آپس کی محبت و مودت حاصل ہوتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ بہتان تراشی،بد گوئی،جگت بازی نہ ہو جس سے تعلق ختم اور حشمت کم ہو جائے اورفحش کلامی بھی نہ ہو جس سے بغض پیدا ہوتا ہے اور پرانے کینے بڑھنے لگ جائیں" ۔4

ملا علی قاری علامہ نووی کا قول نقل فرماتے ہیں:

’’اعْلَمْ أَنَّ الْمُزَاحَ الْمَنْهِيَّ عَنْهُ هُوَالَّذِي فِيهِ إِفْرَاطٌ وَيُدَاوَمُ عَلَيْهِ، فَإِنَّهُ يُورِثُ الضَّحِكَ وَقَسْوَةَالْقَلْبِ، وَيَشْغَلُ عَنْ ذِكْرِاللَّهِ وَالْفِكْرِفِي مُهِمَّاتِ الدِّينِ،وَيَؤُولُ فِي كَثِيرٍمِنَ الْأَوْقَاتِ إِلَى الْإِيذَاءِ،وَيُورِثُ الْأَحْقَادَ، وَيُسْقِطُ الْمَهَابَةَوَالْوَقَارَ،فَأَمَّامَاسَلِمَ مِنْ هَذِهِ الْأُمُورِ،فَهُوَ الْمُبَاحُ الَّذِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِﷺ-يَفْعَلُهُ عَلَى النُّدْرَةِ لِمَصْلَحَةِ تَطْيِيبِ نَفْسِ الْمُخَاطَبِ وَمُؤَانَسَتِهِ،وَهُوَسُنَّةٌمُسْتَحَبَّةٌ‘‘5

’’جان لوکہ مزاح ممنوع وہ ہےجوحدسےزیادہ ہواوراس پرمذمت کی جائےکیونکہ یہ بہت زیادہ ہنسنےاوردل کےسخت ہونےکاباعث ہے،ذکرالٰہی سےغافل کردیتاہے اوراہم دینی امورمیں غوروفکرسےبازرکھتاہےاوربسا اوقات ایذارسانی تک پہنچاتاہے۔بغض وعنادپیداکرتاہےرعب ودبدبہ ختم ہوجاتا ہے لیکن جو شخص ان متعلقہ امور سے اجتناب کرےتواس کےلئےمباح عمل ہےجوخودرسول اللہﷺنے کبھی کبھار کسی مصلحت کے پیش نظر مخاطب کوبےتکلف اورمانوس کرنےکےلئےمتعددمرتبہ انجام دیا اور یہ سنتِ مستحبہ ہے‘‘۔

علامہ نووی کےاس کلام سےمزاح ممنوع ومستحب اورمذموم و ممدوح کی تعیین بھی ہوجاتی ہے ۔کثرتِ مزاح چونکہ بہت زیادہ ہنسنے، قلب کےسخت اوربےحس ہونے،ذکرالٰہی سےغافل ہونےوغیرہ جیسےامورِمذمومہ کا باعث ہےاس لئےممنوع ہےاوراحیاناً مزاح سےیہ امورِشنیعہ پیدانہیں ہوتےاس لئےوہ سنتِ مستحبہ ہے۔"

ضروری ہےکہ اس سےکسی کوایذاءنہ پہنچے۔ کسی کی دل شکنی نہ ہوکیونکہ مزاح کہتےہی ایسی دل لگی کوہیں جس میں ایذاءرسانی اوردل شکنی نہ ہو۔

’’ الْمِزَاحُ انْبِسَاطٌ مَعَ الْغَيْرِ مِنْ غَيْرِ إِيذَاءٍ، فَإِنْ بَلَغَ الْإِيذَاءَ يَكُونُ سُخْرِيَّةً‘‘6

"مزاح کسی کو بغیر ایذاء پہنچائے دل لگی کرنا ہے۔ اگر یہ ایذاء کی حد کو پہنچ جائے تو وہ سخریہ اور ٹھٹھہ ہے، اورسخریہ اور ٹھٹھہ منع ہے‘‘۔

بسا اوقات ہم جولیوں اور ہم نشینوں اورماتحتوں کے ساتھ لطیف ظرافت ومزاح کا برتاؤ ان کے لیے بے پناہ مسرت کا ذریعہ بنتا ہے اوربعض اوقات عزت افزائی کا باعث بھی ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم اپنی تمام تر عظمت ورفعت اور شان وشوکت،جاہ و جلال کے باوجود ، بسا اوقات اپنے جاں نثاروں اورنیاز مندوں سے مزاح فرماتے تھے۔مزاح اور خوش طبعی ایک ایسی پرکیف اور سرور آگیں کیفیت ہے جو اللہ تعالیٰ نے تقریباً ہر انسان کے اندر ودیعت فرمائی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ یہ مادہ کسی میں کم تو کسی میں کوٹ کوٹ کر رکھا ہے۔ سرور و انبساط کے موقع پر انسان سے بکثرت اس کا ظہور ہوتا رہتا ہے۔ بلاشبہ یہ مزاح ایک عظیم نعمتِ خداوندی ہے۔ جو دلوں کی پژمردگی کو دور کرکے ان کو سرور و انبساط کی کیفیت بخشتا ہے۔عقل وفہم کی تکان کو زائل کرکے نشاط اور چشتی سے معمورکرتا ہے۔ جسمانی اضمحلال کو ختم کرکے فرحت وراحت سے آشنا کرتا ہے۔ روحانی تھکاوٹ کو مٹاکر آسودگی کی نعمت سے روشناس کراتا ہے۔ بارہا بار دیکھا گیا ہے کہ غمزدہ اور مصیبت کے مارے انسان کے سرسے غم واندوہ کے بادلوں کو چھٹانے کے لئے اسی نعمت سے کام لیاجاتا ہے۔

الغرض مزاح اور دل لگی انسانی فطرت کا ایک لازمی حصہ ہے جو خود خالق ومالک نے اس میں ودیعت فرمایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر فردِ بشر میں یہ مادہ معتد بہ مقدار میں پایاجاتا ہے۔ جو شخص اس عطائے الٰہی کو منجمد نہیں رہنے دیتا اوراس کو بروئے کار لاتا ہے وہ صحیح معنی میں فوائدِ کثیرہ اورمنافعِ عظیمہ حاصل کرتا ہے۔ چنانچہ تجربہ شاہد ہے کہ جو شخص اس ودیعت الٰہی سےاستفادہ نہیں کرتابلکہ بہ تکلف اسکو دباتا ہے۔

اپنے اوپر وقار اور سنجیدگی کا خول چڑھا لیتاہے اوراپنے آپ کو وقار اور عزت وتمکنت کا مجسم پیکر بناکر لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔ اسے مغرور، متکبر، بدمزاج، بدخلق، نک چڑھا، اکھڑ مزاج جیسے القابِ بے بہا سے نوازا جاتا ہے۔ وہ چاہے کثیر و عظیم علوم کا امین ہو اور دیگر بہت سے خواص کا حامل ہو مگر اس کے ان خواص سے اہل عالم کما حقہ استفادہ نہیں کرپاتے اس کے برخلاف جو انسان اس نعمت خداوندی کو بروئے کارلاتا ہے۔ اسے منجمد نہیں رہنے دیتا اہل دنیا اسے متواضع، منکسر المزاج، خوش اخلاق، خوش طبع، خوش مزاج جیسے القاب سے نوازتے ہیں، اپنے متعلقین ومتوسلین میں وہ بڑا ہی مقبول ومحبوب ہوتا ہے۔

نفسیات کی لغوی تعریف:

موضوع کی مناسبت سے ضروری ہے کہ نفسیات اور علم نفسیات کو واضح کیا جائے۔وحیدالزماں قاسمی لکھتے ہیں:

’’نفسیات نفسیۃ کی جمع ہے جسکا معنیٰ ہے ذہنیت ، نفسیۃ نفس کی مؤنث ہے تلفظ کے اعتبار سے اسے دو طرح سے پڑھ سکتے ہیں(ا)نَفس ف کے سکون کے ساتھ جسکا معنیٰ ہے روح، جان ، شخصیت(ب) نَفَس ف کے فتحہ کے ساتھ، جس کامعنیٰ ہے سانس، خوشگوار ہوا ‘‘۔7

علماء کی جماعت کے مطابق:

’’نفسیات کے لئے انگریزی زبان میں سائیکالوجی(Psychology) کا لفظ استعمال ہوتاہے درحقیقت یہ لفظ دو یونانی الفاظ "Psyche" اور"Logos"سے مل کر بنا ہے۔

یونانی زبان میں"Psycho" کالفظ نفس،روح اورذہن وغیرہ مختلف معانی کےلئےاستعمال ہوتاہے اور"logy" کا لفظ علم،وضاحت اورتشریح کےلئ استعمال ہوتاہےیوں یونانی زبان میں"Psychology" کامطلب یہ نکلتاہےکہ"روح کا علم"یعنی وہ علم جس میں روح کےمباحث کوبیان کیاجاتاہے‘‘۔8

نفسیات کی اصطلاحی تعریف:

The scientific study of the behavior of individuals and their mental processes is called psychology.9

’’ترجمہ : اس تعریف کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان کے کردار اور اس کے ذہنی عمل کے سائنسی مطالعہ کو نفسیات کہاجاتاہے‘‘۔

علم نفسیات رویوں اور شعوری عمل کے علم کا نام ہے ۔ رویہ سے مراد انسانوں کے قابل مشاہدہ، عمل اور رد عمل ہیں۔ اسی طرح ‘شعوری عمل سے ماہرین نفسیات ذہنی صلاحیت کا ہر پہلو مثلاً ہمارے خیالات، یادداشتیں، ہم کیسے سوچتے ہیں، ہم کیسے فیصلے کرتے ہیں وغیرہ مراد لیتے ہیں۔ الغرض ماہرین نفسیات قابل مشاہدہ رویوں اور ذہنی صلاحیت کا مطالعہ کرتے ہیں۔ علم نفسیات کا بڑا مقصد انسانی رویوں کی تحلیل و تجزیہ کرنا، بیان کرنا، تشریح کرنا اور اسے بہتر بنانا ہے۔گوکہ ماہرین نفسیات کے موضوعات مختلف ہوتے ہیں لیکن سب کا ایک مشترک مقصد بہتر زندگی گزارنے میں لوگوں کی مدد کرنا ہوتا ہے۔جسم اور روح ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرتے ہیں اور یہ دونوں ایک دوسرے پر گہرے اثرات بھی مرتب کرتے ہیں۔ جرمنی کی Deister Weser Clinic کے ماہر نفسیات اور ڈائریکٹر ڈیٹر پوئٹس کہتے ہیں :

’’یہ ایک نہایت آسان تجربہ ہے۔ آپ آئینے کے سامنے کھڑے ہوں اور بھرپور طریقے سے مسکرائیں۔ بلکہ بہتر ہوگا کہ آپ مُنہ کھول کر ہنسیں تاکہ آپ کے دانت نظر آئیں۔ چند لمحوں کے اندر آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا موڈ اچھا ہو گیا ہے۔ آپ کی طبعیت پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں‘‘ 10

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مسکرانا یا ہنسنا جسم اور روح دونوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔

مزاح اور نفسیات کا باہمی تعلق:

مزاح کے لئے عربی زبان میں کئی الفاظ استعمال ہوتے ہیں ان میں سے ایک تفریح بھی ہے۔

تفریح کا لفظ دراصل عربی زبان کا لفظ ہے جو ”فرح“سےمشتق ہےجس کےمعنی گپ شپ، دل لگی ،ہنسی مذاق ،خوشی ومسرت ،فرحت اوراطمینان وغیرہ حاصل کرنےکےآتےہیں۔فرح کےبارےمیں علامہ ابن قیم ؒتحریرفرماتےہیں:

’’الفرح لذة تقع في القلب بإدراك المحبوب‘‘11

’’کہ محبوب چیزکےپالینےسےجولذت حاصل ہوتی ہے،اسی کوفرحت اورخوشی کہتےہیں‘‘۔

اگریہ فرحت محض قلبی ہواوراحساس نعمت یعنی شکرگذاری سےتعبیرہواوراس کےفضل وکرم کےاستحضارپرمبنی ہوتووہ شرعاً مطلوب،مستحسن اورپسندیدہ ہے۔اللہ تعالیٰ کاارشادہے:

’’قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا‘‘12

’’آپ کہہ دیجیے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور مہربانی سے ہے، تو چاہیے کہ وہ لوگ خوش ہوں ‘‘

دوسری جگہ ارشاد ہے:

فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهِ مِن فَضْلِهِ‘‘13

"جنتی خوش ہوں گےان نعمتوں پرجواللہ نےانھیں اپنےفضل سےعطاکی ہیں۔"

ایک حدیث میں اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا:

’’رَوِّحُوا الْقُلُوبَ سَاعَةً بِسَاعَةٍ‘‘14

’’کہ دلوں کو وقتاً فوقتاً خوش کرتے رہا کرو۔

سیدناعلیؓ سےمروی ہے:

"أَجِمُّوا هَذِهِ الْقُلُوبَ وَاطْلُبُوا لَهَا طَرَائِفَ الْحِكْمَةِ؛ فَإِنَّهَا تَمَلُّ كَمَا تَمَلُّ الْأَبْدَانُ۔"15

" دل اسی طرح اکتانےلگتاہے،جیسےبدن تھک جاتےہیں،لہٰذااس کی تفریح کےلیےحکیمانہ طریقےتلاش کیاکرو۔"

اسلام کےتصورتفریح کی اساس قرآنی تعلیمات اوراحادیثِ نبویﷺپرہےجس میں حلال وحرام، شرم وحیااوراخلاقی پابندیوں کواہم مقام حاصل ہے۔ہمارےلیےرسول اللہﷺکی زندگی عملی نمونہ ہے۔آپ جہاں ایک طرف اتنی طویل نمازیں پڑھتےتھےکہ قدمِ مبارک پرورم آجاتاتھاوہیں آپ صحابہ کرامؓ سےہنسی مذاق اوردل لگی بھی کرتےتھے۔اس کی سب سےبڑی وجہ تویہ ہےکہ اسلام سستی اورکاہلی کوناپسنداورچستی اورخوش طبعی کوپسندکرتاہے۔شریعت کی تعلیمات اس امرکاتقاضاکرتی ہیں کہ مسلمان شریعت کےتمام احکام پرخوشی خوشی عمل کرے۔یہ عمل تنگ دلی کےساتھ نہ ہو کیونکہ سستی اورتنگ دلی کےساتھ عبادات کوانجام دینا نفاق کی علامت ہے۔ ارشادِباری تعالی ہے:

’’وَإِذَاقَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ قَامُواكُسَالَىٰ‘‘16

"منافقین جب نماز کیلئے کھڑےہوتےہیں توسستی اورکاہلی سےکھڑےہوتےہیں۔"

سستی اور کاہلی بے جا فکرمندی اتنی ناپسندیدہ چیز ہے کہ رسول ﷺنے ان امور سے پناہ مانگی ہے۔اسی لیے آپ دعا فرماتے تھے:

’’اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ العَجْزِوَالكَسَلِ‘‘17

"اےاللہ،میں عاجزی اورسستی سےتیری پناہ مانگتاہوں ۔"

اسلام کےتصورتفریح کامقصدصرف وقت گزاری نہیں ہےبلکہ اس نےعملی، تربیتی عسکری اورجسمانی ورزش کےمقاصدبھی مدنظر رکھےہیں۔تفریح کےنام پرجھوٹ،تہمت،مبالغہ آمیزی اوردوسروں کی نقل اتارنےکی اجازت نہیں دی ہے۔اس کےعلاوہ یہ بھی کہ اسلام نےان مجلسوں میں شرکت کرنےسےروک دیاجس میں انسان اس قدرمنہمک ہوجائےکہ اسےنمازودیگرفرائض کاپاس وخیال نہ رہےیامردوزن کابےمحابااختلاط ہو۔

اسی لیےاسلام نےتفریح اورکھیل میں سےصرف انہی چیزوں کی اجازت دی ہےجو جسمانی یاروحانی فوائدکےحامل ہوں اورایسےمشاغل جومحض ضیاعِ اوقات کاذریعہ ہوں،فکرآخرت سےغافل کرنےوالےہوں یادوسروں کےساتھ دھوکہ فریب یاضررسانی پرمبنی ہوں،ان کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اسلامی نظام کوئی خشک نظام نہیں جس میں تفریحِ طبع اور زندہ دلی کی کوئی گنجائش نہ ہو، بلکہ وہ فطرتِ انسانی سے ہم آہنگ اور فطری مقاصد کو بروئے کار لانے والا مذہب ہے۔

لہٰذا شرعی نقطہ نظرسےہروہ کام قابلِ تعریف ہےجوانسان کومقصدِاصلی پرگامزن رکھے۔ہراس کام کی اجازت ہے،جس میں دنیا وآخرت کایقینی فائدہ ہو۔ یا کم از کم دنیا وآخرت کا خسارہ نہ ہو۔ویسےبھی رحمة للعالمین کی شان مبارکہ ہےکہ آپ خوشیاں تقسیم فرماتےاورلوگوں کےغم دورفرماتے۔ایک مومن کوبھی ایساہی ہوناچاہیے۔

مزاح وہ شستہ شائستہ قول اورفعل ہےجس سےہرایک کادل خوشی سےدوچارہو۔سننےوالےاورجس کےبارےکہی جارہی ہےکوئی رنجیدہ خاطرنہ ہو۔

انسانی زندگی اورتفریح کاچولی دامن کاساتھ رہاہے،سائنسدان اس امرپرمتفق ہیں کہ اگرزندگی سےمزاح یاتفریح نکال دی جائےتوپھر انسان اورروبوٹ میں کوئی فرق نہیں رہےگا،غیرمعمولی ذہین افرادجہاں اوربہت سی باتوں میں دوسروں سےمختلف ہوتے ہیں، وہیں ان کی تیزاوربر جستہ حس مزاح بھی انھیں عام افرادسےممتازکرتی ہے۔اس حوالےسےمتعددمعروف کامیڈینزپرتحقیق کی گئی اوریہ بات سامنے آئی کہ تیزحس مزاح کےپیچھےدراصل ان کی غیرمعمولی ذہانت کارفرماتھی۔

انسانی نفسیات پر مزاح کے اثرات

علم نفسیات ایک ایسا معقول علم ہے جسکے تحت بنیادی طور پر انسان کی ذہنی اور دماغی زندگی اسکی ابتداء اور اسکے مختلف پہلوؤں سے بحث کی جاتی ہے۔ نفسیات کی تعریف مختلف مفکرین نے الگ الگ الفاظ میں کی ہے لیکن تمام مفکرین کے خیالات کو یکجا کر دیا جائے تو نفسیات کی تعریف یہی ہو گی کہ ایک ایسا علم جسکے تحت انسان کے دماغ، ذہن، خیالات، احساسات، کردار اور اس سے سرزد ہونے والے مختلف افعال پر بحث کی جاتی ہے۔ڈاکٹر سلیم اختر کے مطابق:

’’ علم نفسیات ایک ایسا وسیع اور شاندار موضوع ہے جو انسانی رویوں اور انسان کے شعور و آگہی (انسان کی داخلی دنیا یا داخلی تعامل) سے بحث کرتا ہے اور یہ انسانی ذہن کے معموں کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ علم نفسیات کے گوناگوں اصول ہیں جنہیں ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں اکثر استعمال کرتے رہتے ہیں" محبت،نفرت اورخوف کےبنیادی جذبات پرانسان کےمزاج کاآئینہ تشکیل پاتاہے۔علم نفسیات اب فرائیڈ کےنفسیاتی تجزیےتک محدود نہیں رہابلکہ کلینکل سائیکالوجی(Clinical Psychology)اور جذباتی تحقیق کی صورت ڈھل چکا ہے۔نفسیات (Psychology) رویے اور ذہن کی سائنس ہے کہ آپ کا شعور و لاشعور کیسے کام کرتا ہے اور کن باتوں سےہمیں غصےاورہمدردی کےجذبات آتے ہیں، جو خالصتاًحیاتیاتی کیمیاوی عمل کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ ہمارے نیورونز، برقی شعاعوں سے پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں جس کاتعلق گنتی سےہوتاہے.‘‘18

اشتراکی مفکراعظم کارل مارکس کامعاشی اساس اوربالائی ڈھانچہ(Base & Superstructure)کانظریہ انسان کےاعمال ، اخلاقیات ، فکر اورنفسیات سمیت ہرچیز پرمنطبق ہوتاہے ۔انسانی نفسیات کی تشکیل اورتعمیرمتعلقہ معاشرےمیں مادی حقائق کےمطابق ہوتی ہیں ۔ انسانی ذہن مادی دنیا میں موجودمعاشی تعلقات کےاظہار کاذریعہ یوں ہے کہ ’’انسانی ذہن کاوجودصرف معاشرےمیں ہوتاہے اگراسےمعاشرےاورمعاشرتی شعورسےہٹادیاجائےتووہ انسانی طریقےسےمادےکوتصورمیں تبدیل نہیں کرسکتا ۔ تصور(شعور) کاوجود صرف اس وقت ہوتاہےجب اسےیہ تین ستون سہارادیتےہیں ۔خارجی شے، انسانی ذہن اورمعاشرتی شعورجواپنےاندرمعاشرتی طور پر پیداکیےہوئےانعکاس کی شکلیں ، جن کی انسانیت کےگزشتہ ارتقاءکےدوران ترتیب دی گئی ہے، جمع کرتاہے ۔شکیل الرحمٰن کےمطابق:

’’ نفسیات (Psychology) کامضمون نہ تو انسانی معاشرےسےالگ تھلگ وجودرکھتاہےاورنہ ہی علم نفسیات کوئی دائمی اورغیرمتبدل چیزہے۔ یہی وجہ ہےکہ حالات میں تبدیلی کےساتھ ساتھ علم نفسیات کی تعریف میں بھی تبدیلی آتی رہی ہے ‘‘19

زمانہ قدیم میں اسےروح کےمطالعہ(Study of Psyche)کادرجہ قرار دیا۔وقت گزرنےکےساتھ ساتھ اسےذہنی حیات(Mental Life)سےتعبیرکیاگیا۔جب دنیانےمزیدترقی کی تواسےانسان کےشعوری تجربے(Conscious Experience)کوقراردیااوراب سائنس اینڈٹیکنالوجی کےدورمیں اس کوانسانی رویوں کاعلم(Study of Human Behaviors) کہا جارہاہے ۔

نفسیات کی وسعتیں:

اس کرہ ارض میں مقیم جتنےبھی آدم و حوا کےرویوں اوربرتاؤکےرنگ ہیں، اتنےہی نفسیات کےرنگ ہیں ۔ ڈاکٹرسلیم اخترکےمطابق:

’’مزاج کی یہ سائنس تجرباتی نفسیات سےشروع ہوکرآج حیاتیاتی یعنی نیوروسائیکالوجی،رویہ جاتی یعنی ’’نفسیاتی مزاج شناسی‘‘(Psychological behaviourism)، ذہنی نفسیات (Cognitive psychology)، سماجی نفسیات،شخصی نفسیات( Personality psychology)، لاشعوری دماغ اورنفسیات،حوصلہ افزائی کی نفسیات، ڈویلپ مینٹل سائیکالوجی،بیہیوریل جنیٹکس،دماغی صحت کیلئےپروفیشنل سائیکالوجی،سائیکوڈائنامک سائیکوتھراپی،تعلیمی نفسیات،انڈسٹریل اینڈ آرگنائزیشنل سائیکالوجی اورہیلتھ سائیکالوجی تک جاتی ہے۔اس کےعلاوہ مذہبی، معاشی، لسانی، گروہی،بین التعلقات جیسےکئی شعبوں میں نفسیات کادائرہ بڑھ کرمعاشرتی علوم سےکہیں آگےسائنسی علوم میں داخل ہوگیاہے۔‘‘20

شکیل الرحمٰن کے مطابق:

’’ زندگی کے اندر رہتے ہوئے اس کے ماحول کو سمجھتے ہوئے اور موجودہ معاشرے میں پروان چڑھنےکے لئے معاشرتی, معاشی اقتصادی اور اخلاقی امور کو مد نظر رکھنا سب سے اہم اور ضروری کام ہے معاشرے میں موجود مزید تمام کامیابیاں یا ناکامیاں اور ان جیسے تمام احساسات افسردگی ہو یا مایوسی، کم تری یا محرومی ، تنہائی ہویا ناکامی ان تمام احساسات کے بادل زندہ دلی کی روشنی سے جھٹ جاتے ہیں‘‘۔21

Psychology is the science of behaviour and cognitive process.

علم نفسیات رویوں اورشعوری عمل کےعلم کانام ہے۔رویہ سےہماری مرادانسانوں کےقابل مشاہدہ،عمل اورردعمل ہیں۔اسی طرح شعوری عمل سے اہرین نفسیات ہماری ذہنی صلاحیت کاہرپہلومثلاً ہمارےخیالات، یادداشتیں،ہم کیسےسوچتےہیں، ہم کیسےفیصلےکرتےہیں وغیرہ مرادلیتےہیں۔الغرض ماہرین نفسیات قابل مشاہدہ رویوں اورذہنی صلاحیت کامطالعہ کرتےہیں۔ علم نفسیات کابڑامقصدانسانی رویوں کی تحلیل وتجزیہ کرنا، بیان کرنا،تشریح کرنااوراسےبہتربناناہے۔گوکہ ماہرین نفسیات کےموضوعات مختلف ہوتےہیں لیکن سب کاایک مشترک مقصدبہترزندگی گزارنےمیں لوگوں کی مددکرناہوتاہے۔کچھ ماہرین اس کام کواس طورپرانجام دیتےہیں کہ،لوگ کیسے سوچتے،محسوس کرتےاوربرتاؤکرتےہیں، اس کی بنیادی سمجھ فراہم کرتےہیں۔دیگر ماہرین حقیقی زندگی کےمسائل،جوہماری روزمرہ زندگی پراثراندازہوتےہیں،ان کوحل کرنےکےلئےاطلاقی وتطبیقی طورپرکام کرتےہیں۔ اس طرح علم نفسیات انسانی زندگی کےہرپہلو پر گہرےاثرات مرتب کرتاہے۔

’’بعض افراد کی قبر پر کتبہ کچھ یوں ہونا چاہیے ۔انتقال تیس برس کی عمر میں ہوا اور دفن ساٹھ برس کی عمر میں ہوئے۔مردہ دل درحقیقت خاک جیتے ہیں،بعض افراد زندگی کو خود عذاب بنا لیتے ہیں ۔کیونکہ ان کے شب و روزخود ترسی اپنی محرومیوں پر حسرت کرتے کرتے گزرتے ہیں لیکن زندگی ہمیں آنسو بہانے کے لیے نہیں عطا کی گئی یہ زندگی بیش بہا نعمت ہےاس پر شکوہ کفران نعمت ہے‘‘1

زندگی حوادث سے الجھ کر مسکرانے کا نام ہے،انہیں الجھنوں کو ختم کرکے زندگی کے اندر رنگینیاں اور اسی زندگی کے اندر مسکراہٹ اور خوشی لانے کا نام ہےاگر کوشش کی جائے تو،فرحت قلبی و ذہنی دونوں ہی ممکن ہیں۔ یہ فلسفہ کوئی مشکل چیز نہیں ہے صرف اپنے چہرے پر مسکراہٹ دل کے اندر فرحت ،خوش طبعی اور مزاح کو پروان چڑھانا ہوگا دشواریوں پر اشک بہانے کا نہیں ،اس زندگی کی قدر کیجئے قدر ت نے آپ کو جو صلاحیتیں عطا کی ہیں اس کا شکرانہ کیجیے۔ جو وسائل اور جو قوت و توانائی دی ہے اس کو زندگی کی خوش کن بنیادوں پرتعمیر کرنے کے لئے استعمال کیجئے ۔یہی زندگی کا وہ مقصد ہے جس کے لئے انسان کی تخلیق کی گئی ہے۔

مزاح اور انسانی نفسیات :

فلسفہ اورنفسیات اوریہاں تک کہ جسمانیات میں بھی مزاح کےسب سےزیادہ نمائندہ نظریہ ،بہبود، راحت یاتندرستی کانظریہ ہے۔ بڑےپیمانےپربات کرتےہوئے ،یہ تجویزکرتاہےکہ ہنسی مزاح (جس کاواضح جسمانی اثرہے)کےعصبی نظام پراثرات مرتب ہوتےہیں اورتناؤ کی مختلف سطحوں کوآزادہونےکی اجازت دیتاہے۔ دوسرےالفاظ میں ہنسی مزاح اورخوش طبعی ذخیرہ شدہ اعصابی توانائی کوجاری کرنےکی صلاحیت رکھتےییں۔ اگرچہ ایک نےکہاکہ ہنسی کی وجہ احساس برتری ہےدوسراتجویزکرتاہےکہ اس کی بجائےیہ متضادچیزوں کو سمجھنےکااثرہے۔مثال کےطورپر،کوئی ایسی چیزجوہماری اقداریاہماری ذہنی سکیموں کےخلاف ہو ۔ارسطو نے کہا ہے کہ:

’’ حوادث کا مقابلہ مسکراہٹوں سے کیا جائے تو مصائب کے خار پھول بن جاتے ہیں۔ ہنسی کو ذریعہ علاج بنانے سے زندگی خوشگوار بن جاتی ہے ‘‘2

ڈاکٹر فوزیہ چودھری کے مطابق:

"فنون لطیفہ کی ہر شاخ انسانی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑتی ہے بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ ان کی تخلیق کا سبب بھی انسانی دماغ کے تناؤ کو کم کرنا ہے، کیونکہ حیات انسانی کی دشواریاں انسان کو اس قابل نہیں چھوڑتیں کہ وہ مسرت اور شادمانی کے ساتھ جی سکے، زندگی سے لذت اٹھا سکے اور اپنے وجود کی اہمیت کو محسوس کر سکے۔ فن مزاح اسے اپنے وجود پر اعتماد بخشتے ہیں اوراسےاس قابل بناتےہیں کہ وہ انسان رہ سکےاوراس کائنات میں اپنےوجودکی اہمیت اورفضیلت کوبرقراررکھ سکے۔"3

ڈاکٹر سلیم اختر کے مطابق:

’’مزاح کا تعلق ادب سے ہے اور اگر اسے فنون لطیفہ کی ایک ذیلی شاخ قرار دیں تو یہ کچھ غلط نہ ہو گا، لیکن انسانی نفسیات پر اس کے محرکات، فنون لطیفہ یا ادب کی تمام تر شاخوں سے زیادہ گہرے مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ ان کے بطن میں وہ قوت موجود ہوتی ہے جو اصلاحی پہلو رکھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ کو کم کر سکنے پر بھی قادر ہے‘‘۔ 4

ادب کی دوسری شاخوں میں ہمارے جذباتی پہلوؤں اور انانیت کی تسکین کا سامان تو بہتر طور پر موجود ہوتا ہے مگر وہ دائمی مسرت کے پھول کھلانے پر قادر نہیں ہوتی۔ شاعری میں اگرچہ بڑی قوت اور تاثیر ہوتی ہے مگر وہ خوابوں کو حقیقی شباہت عطا نہیں کر سکتی۔ جب کہ طنز و مزاح میں یہ قوت ہوتی ہے کہ وہ غیب سے مسرت کی کرن مستعار لے کر ہمارے سلگتے ہوئے ہونٹوں کو مسرت کی خنک پھوار سے شادماں کر سکے۔

اس سے جہاں ہم موجودہ الجھنوں سے نجات پاتے ہیں، وہاں ہماری نفسی تسکین کا سامان بھی ہوتا ہے۔ یعنی طنزومزاح ہی وہ قوت ہے جو ہمارے تناؤ کو کم بھی کرتی ہے اور ہمارے وجود کی دیرپا تسکین کا سبب بھی بنتی ہے۔ فنون لطیفہ کی تمام تر شاخیں بشمول ادب انسانی نفسیات کے کسی نہ کسی پہلو کی عکاسی کرتی ہیں۔ کہیں تصویر کے پردے میں، کہیں قطعہ کہنے کے اسلوب کا سہارا لے کر، کہیں شعر کے پردہ زنگاری میں اور کہیں تبسم کی منور روشنی میں انسانی نفسیات کی مختلف پرتیں اپنی جھلک دکھاتی ہیں اور اس طرح اس کے وجود کی ماہیت کا ادراک کرنا ممکن ہوتا ہے۔ آداب کی رعایت کرتے ہوئے، اخلاقی حدود میں رہ کر کھیل کود، زندہ دلی، خوش مزاجی اور تفریح کی نہ صرف یہ کہ اجازت ہے؛ بلکہ بعض اوقات بعض مفید کھیلوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔ڈاکٹر خورشید سمیع کے مطابق:

’’طنزومزاح ادب کا ایک ایسا رویہ ہے جس میں ماحول کی ناہمواری اور ناآسودگیوں کے تصادم اور احساس تفاخر کا مضحکہ اڑایا جاتا ہے۔ یہ انسانی نفسیات کے دورویہ ہونے کا محاکمہ کرتا ہے۔ ماحول کی ناہمواری پر ہنسنا یا اپنی کسی کجی پر خندہ کرنا جہاں فطرت انسانی کے اظہار کا خداداد ملکہ ہے وہاں یہ انسانی نفسیات کے مطالعے کا ایک دلچسپ حوالہ بھی بنتا ہے۔ آخر ہم اپنا، دوسروں کا، معاشرے کا یا تہذیب کا انسانی مضحکہ کیوں اڑاتے ہیں؟ یا وہ کیا نفسانی محرکات ہیں جو ہمیں کبھی خود پر اور کبھی دوسروں پر ہنسنے کے لیے مجبور کرتے ہیں‘‘ 5

یہ بات بالکل واضح ہے، ہر انسانی عمل کی بنیاد انسانی نفسیات پر ہوتی ہے، خواہ ہم اس عمل کے نفسانی محرکات سے آگاہ ہوں یا نہ ہوں۔ مزاح کی بنیاد بھی ایسے انسانی اعمال پر ہے جن کی بنیاد نفسیاتی محرکات پر ہوتی ہے اور ہر محرک اپنا ایک حلقہ اثر بھی رکھتا ہے۔ اس حلقہ اثر کی بھی دو پرتیں ہوتی ہیں۔ اس حلقہ اثر کا ایک سرا تو عمل کے وجود میں آنے کا جواز ہے اور دوسرا سرا اس کا نشانہ بننے والے کی ذات، یعنی مزاح تخلیق کرنے والے اور مزاح کا نشانہ بننے والے کے مابین تعلق اسی نفسیاتی محور کی تکمیل سے پیدا ہوتا ہے۔ کسی بھی طنزیہ مزاحیہ ادب پارے کے مطالعے سے ان دونوں پہلوؤں کی تہہ داری اور باطنی کیفیت کو جانچا جا سکتا ہے، یعنی یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ مزاحیہ ادب تخلیق کرنے والے نے اسے کس نفسیاتی ضرورت کے تحت خلق کیا اور وہ کیا اثرات ہیں جو وہ اپنی اس تحریک کے ذریعے مرتب کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ یہ علت اور معلول کا تعلق ہے۔ معاشرے کے مروجہ قواعد و ضوابط سے انحراف کا عمل بھی ہنسی کا باعث بنتا ہے اور انحراف کے مرتکب شخص کی حرکات معاشرے کے دوسرے افراد کو محظوظ کرتی ہیں۔ مسخرے اور مزاحیہ کردار اس کی مثال ہیں۔

معاشرتی تضاد:

ہنسی تضاد کی پیداوار ہے اور یہ تضاد مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتا ہے۔ مثلاً یہ تضاد شخصیت کا بھی ہو سکتا ہے، کردار کا بھی، تہذیب کا بھی ہو سکتا ہے اور سماج کا بھی اور نشست و برخاست کا بھی، سمجھ کا بھی ہو سکتا ہے اور ذہانت کا بھی، اولیت کا بھی ہو سکتا ہے اور جدت کا بھی، گویا ہر ہنسی کسی نہ کسی تضاد کی مظہر ہوتی ہے اور تضاد کا مزاحیہ اظہار (ہنسی) ان رویوں پر ایک تنقید ہے۔

ڈاکٹر سلیم اختر کے مطابق:

’’مزاح کے اس نظریہ نے بعدازاں "اعصابی ہنسی" کے بارے میں وضاحتیں پیدا کیں ، جو ایسی صورتحال میں خود کو ظاہر کرتی ہے جو غیر متوقع ، بے چین ، مضحکہ خیز یا تکلیف دہ معلوم ہوتی ہے ، لیکن یہ ایسے تناظر میں واقع ہوتا ہے جہاں ہم واضح طور پرجذبات کا اظہار نہیں کرسکتے ہیں۔ ہنسی مزاح اور قہقہوں کے ذریعہ ، ہم اس صورتحال میں پیدا ہونے والی عدم مساوات یا تکلیف کو ظاہر کرتے ہیں‘‘6

اس کی ایک اور مثال سیاسی مزاح بھی ہوسکتا ہے۔ ایک بار پھر ، عوامی نمائندوں ، نظریات یا سیاسی نمائندگی کے عہدوں پر فائز لوگوں کے طرز عمل کے عدم اتفاق کو دیکھتے ہوئے ، مزاح ، طنزیہ ، ستم ظریفی ، طنز و مزاح کے ذریعے جواب دینا ایک عام بات ہے۔اس طرح سے مزاح ایک اہم سیاسی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ہمیں معاشرتی طور پر قابل قدر انداز میں اپنے اختلاف کا اظہار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جو آسانی سے مشترکہ اور مختلف لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ زندگی زندہ دلی کا نام ہے۔

مزاح انسانی اوراس کے اثرات :

ہر انسان وفور جذبات سے مغلوب ہو کر ہنستا ہے۔ اگرچہ رونے سے بھی جذبات کی شدت میں کمی آتی، مگر یہ رویے پر منحصر ہے۔ گویا ہنسنے کے بعد انسان کے جذبات کا تناؤ کم ہو جاتا ہے اور وہ ایک طرح کی آسودگی محسوس کرتا ہے۔ دباؤ کم ہونے پر بھی ہنسی آتی ہے۔ مزاح کا مقصد دبے ہوئے جذبے کو تحریک دینا ہے اور یہ تحریک ہنسی کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ گویا ہنسی کتھارسس کا ایک ذریعہ ہے اور یہ تطہیر جذبات کا کام بڑی خوش اسلوبی سے کرتی ہے۔

طبی اثرات:

اوریسن وٹ مارڈن کا کہنا ہےکہ:

’’ زندگی کا بہترین فلسفہ یہ ہے کہ ہنسو اور صحت مند ہو جاؤ اگر ہر شخص کو ہنسی کی قوت کا اندازہ ہو جاتا اور وہ یہ جانتا ہوتا کہ یہ کتنا موثر ٹانگ ہے تو بہت سے ڈاکٹروں کو اپنا پیشہ ترک کرنا پڑ جاتا۔ یہ وہ قدرتی علاج ہے جو ان کے پورے جسم کو پاکیزہ اور تروتازہ کر دیتا ہے جب ہم ہنستے ہیں تو پھیپھڑوں کے پردوں سے لے کرجگر و شکم تک ایسی تیز لہریں پھیلتی ہیں کہ تمام اعضاء کی مکمل ورزش ہو جاتی ہے ‘‘7

ہر مرتبہ جب ہم پوری سانس لیتے ہیں تو پھیپھڑوں اور شکم کے پردوں کے پھولنے اور پچکنے سے اندرونی اعضاء کی ورزش ہو جاتی ہے ۔ہنسنے اور قہقہہ لگانے سے یہ عمل اتنا بھرپور ہوتا ہے کہ نظام ہضم کو تیز کردیتا ہے۔ دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے دوران خون میں تیزی آجاتی ہے سانس تیز ہو جاتی ہے اور جسم کے گوشے گوشے کو یہ عمل متاثر کر دیتا ہے۔اس لیے یہ مقولہ درست ثابت ہو جاتا ہے کہ زندہ دلی زندگی کی توانائی ہے ۔یہ انسان کے جسم اور روح دونوں کو نئی توانائی اور تازگی بخشتی ہے۔

ڈاکٹر اولیوکے مطابق:

’’ خوشی خدا کی عطا کردہ دواہے ہر شخص کو اس سےغسل کرنا چاہیے پریشانی غم اور مایوسی تمام بیماریاں اس سے دور لے جاتی ہیں ڈاکٹر نے کہا تھا کہ خوشی سے لگایا ہوا ایک بھرپور قہقہہ ذہنی صحت کے لئے تمام دواؤں سے زیادہ موثر ہوتا ہے۔ غم پریشانی اور خوف انسان کے بدترین دشمن ہیں۔ افسردگی چڑچڑا پن بددلی میں مبتلا انسان کا اعتماد زندگی سے اٹھ جاتاہے خود اپنی صلاحیتوں اور اپنے مقصد حیات پر اس کو بھروسہ نہیں رہتا۔وہ مایوس اور بد مزاج اور مفلوج ہو جاتا ہے ایسے تمام منفی جذبات معاشرے کے لئے لیے مضر اثرات چھوڑ تے ہیں ۔شخصیت کا حسن انسان کے ذوق و ظرافت میں ہوتا ہے خوش دلی انسان کی شخصیت کو سراپہ دلکش بنا دیتی ہے۔ وہ ہر محفل میں ہر دل عزیز بن جاتا ہے ،خوش دلی ایک سستا علاج ہے‘‘8

مشہور عالم سرجن شاہ واسی نے کہنا ہے کہ:

’’خوش مزاجی ایک ایسا فلسفہ ہے جس سے صحیح طور پر سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئ اس کی ابتدا بچوں سے کرنی چاہیے اپنے بچوں کو خوش رہنے اور کھل کر ہنسنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ یہ ان کی جسمانی اور روحانی نشوونما کے لیے موثر ترین دوا ہے ۔یہ عادت نہ صرف آپ کے بچوں کو خوش رکھے گی بلکہ پورے گھر میں اور معاشرے میں مسرت کی روشنی پھیلائے گی خوشی سے بکھرنے والی مسکراہٹوں،قہقہوں میں ایسی ہم آہنگی اور ایسی موسیقی ہے جو روح کو تازگی بخشتی ہے اور گرد و پیش سے مایوسی اور غم کی تاریکیوں کو دور کر دیتی ہے‘‘9

قدیم زمانے میں میں مزاح نگاروں، مسخروں کی بڑی قدر کی جاتی تھی وہ بڑے بڑے شاہی درباروں میں مقبولیت حاصل کرتے تھے تھامس کارلائل نے کہا کہ ہنسی مزاح وہ کنجی ہے جو انسان کے پورے وجود کو دلکش بنا دیتی ہے ۔

زندگی کو شادمان بنانے کے لئے نئے طریقے مزاح و خوش طبعی کو زندگی کا حصہ بنا لیجیے، زندگی خوشگوار ہوجائے گی پریشانیاں جھٹ جائیں گیں۔ ایک امیر آدمی کے مقابلے میں قدرت نے ہزارہا مسرتوں کے مواقع ہی مواقع فراہم کئے ہیں۔ جو بلا کسی خرچ کے حاصل کیے جا سکتے ہیں ہیں ۔

حقیقت یہ ہے کہ جب ہم آرام، تکلیف اور غم سے بے پرواہ ہو کر اپنے فرائض کی ادائیگی میں منہمک ہو جاتے ہیں تو مسرت ہمارے دامن میں خود بخود آجاتی ہے ہر ایک کو مسرت کا ایک پیالہ پیش کرنا بلاشبہ فرشتہ صفت لوگوں کا کام ہے اور انسان کو خوبصورت اور دلکش بنانے والا کوئی عمل اس سے بہتر نہیں زندگی کو خوشگوار کرنے کےلیے اس میں مسرت ،خوش دلی اور شادمانی کا فروغ ضروری ہے ۔مزاح اور خوش دلی ایک ایسی چیز ہے ہے جس کی وجہ سے انسان کی طبیعت میں میں سکون اطمینان ان اور خوشی واقع ہوتی ہے ہے جدید علم نفسیات کا مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی زندگی کے لئے لیے مزاح اور اس سے جڑی ہوئی وہ تمام جزئیات مسرت و تحسین ،خوش طبعی و دیگر اصطلاحات یہ سب اس کی زندگی کو نکھار کر رکھ دیتے ہیں۔انسانی نفسیات پر مسکراہٹ کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

’’تنفس کی بحالی ،اعلی خون کی گردش ،چستی اور جسم میں ہارمونز ز کے تناؤ کو کم کرتی ہے متعدی اور دیگر امراض کا مقابلہ کرنے کی قوت میں اس کے سبب اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح مسکراہٹ خوش طبعی کی وجہ سے جسم کو آرام اور سکون ملتا ہے طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے دماغ کی نسیں کھل جاتی ہیں‘‘۔10

معاشرہ میں محبت کے مشیر امور کی طرف توجہ دلاتی ہےجن کی افراد کو ضرورت ہوتی ہے اور ان معاملات کی طرف جو افراد کے درمیان فکر طلب امور ہوں ۔ معاشرہ جو تبسم،خوش طبعی اور مزاح کے ساتھ متصف ہوتا ہے وہ باہمی تعاون میں بھی ممتاز ہوتا ہے۔

بے شک مسکراہٹ، خوش طبعی ، اخلاص تحمل اور وفا کے معاملے میں عجیب و غریب طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے۔اور اس وجہ سے تعاون کا وہ بے مثال رشتہ وجود میں آتا ہے جس کی ہر معاشرہ آرزو کرتا ہے اسلامی تعلیمات کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اپنی لطیف مسکراہٹ اور کھلے ہوئے چہرے کے ساتھ خوش طبعی اور مزاح کے ساتھ اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین اور ارد گرد کے لوگوں کے دلوں کو اسیر کیا اور انہیں اپنا گرویدہ بنا لیا۔

اسلام اورانسانی نفسیات پر مزاح کے اثرات:

خوش و خرم انسان وہ ہے جس نے بہترین حالات کارکردگی میں نہیں بلکہ ہر قسم کے حالات کارکردگی میں محنت کرنا سیکھا ہے ایسا انسان گردوپیش کے حالات کا خوش آئند ہونے کا انتظار نہیں کرے گا وہ اس وقت کا بھی انتظار نہیں کرے گا کہ دولت مند بن جائے ، وہ کسی سنہری موقع کے انتظار میں بھی اپنا وقت ضائع نہیں کرے گا بلکہ آج جو حالات درپیش ہے انہی سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کرے گا اور اپنی اور اپنی زندگی میں موجود تمام واقعات کے ساتھ زندگی کو جنت بنا کر ہی دم لے گا ۔

دانش مند انسان ہر روز مسرت کی ایک نیک کان تلاش کرتا ہے جو اس کائنات میں ہر سمت بکھر پڑی ہیں ۔ خدا کی بنائی ہوئی اس خوبصورت دنیا میں مسرتوں کے شاداب چمن ہر جگہ موجود ہیں بہار خوشی کے جھولوں میں ہر لمحہ جھومتی رہتی ہے اور ان کو تلاش کرنے کے لئے بصیرت چاہیے۔ وہ نگاہ چاہیے جس میں اس کی شادابیوں کو تلاش کرنے کی وسعت ہو۔ تنگ نظر تنگ دل لوگ اس بصیرت سے محروم رہتے ہیں۔

بے شک خوش طبعی اور مزاح کے اچھے اثرات ہیں جو نفس کی طرف لوٹتے ہیں اور یہ کہ کس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی لطیف کھلی ہوئی مسکراہٹ کے ساتھ اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے دلوں کو پر لطف کیا کرتے تھے اور کس طرح آپ کی مسکراہٹ ان کی مدد کو حاصل کرنے اور ان کو آپ کی طرف توجہ اور اللہ کی دعوت کی طرف متوجہ ہونے اور آپ کے احکام کو قبول کرنے کا سبب بنی:

"حضرت جریر بن عبداللہ البجلی حدیث میں واضح طور پر ظاہر ہے اور یہ حدیث یہ تاثر دیتی ہے کہ اس صحابی نے جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسکراتے ہوئے ہی دیکھا پس اس معاملے کی انہوں نے اس قول کے ساتھ خبر دی"

’’ قَالَ: مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ، وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ فِي وَجْهِي‘‘11

’’ جب سے میں نے اسلام قبول کیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اپنے پاس آنے سے) کبھی نہیں روکا اور جب بھی آپ نے مجھے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرائے‘‘

اللہ تعالیٰ نے قرآن کے اندر ذکر کیا ہے:

’’ وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينًَ وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَوَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ ‘‘12

’’اور اس سے اچھا قول کس کا ہو سکتا ہے ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور صالح عمل کرے اور کہے کہ میں سر جھکانے والوں میں سے ہو ں، یعنی نیکی اور بدی برابر نہیں ہوسکتی اور برائی کا تدارک اس (نیکی) سے کرو جو بہتر ہے پس ناگہاں وہ شخص تیرے درمیان اور اس کے درمیان عداوت ہے یوں بن جائی گے گویا تمہارا جانی دوست"۔

اس آ یہ مبارکہ میں اللہ تعالی نے دعوت الی اللہ کی فضیلت کو واضح کیا ہےاور یہ عمدہ ترین اعمال میں سے ہے۔اس سے دل کے اندر نرمی اور الفت کا ایک عجیب سا امتیاز پیدا ہوتا ہے جو کہ بڑا پر اثر ہوتا ہے ۔

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :

’’اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ عَلَى النَّبِيِّﷺ فَسَمِعَ صَوْتَ عَائِشَةَ عَالِيًا، فَلَمَّا دَخَلَ تَنَاوَلَهَا لِيَلْطِمَهَا، وَقَالَ: أَلَا أَرَاكِ تَرْفَعِينَ صَوْتَكِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِﷺ، فَجَعَلَ النَّبِيُّﷺ يَحْجِزُهُ، وَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ مُغْضَبًا، فَقَالَ النَّبِيُّﷺ حِينَ خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ «كَيْفَ رَأَيْتِنِي أَنْقَذْتُكِ مِنَ الرَّجُلِ؟» قَالَ: فَمَكَثَ أَبُو بَكْرٍ أَيَّامًا، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّىﷺ فَوَجَدَهُمَا قَدِ اصْطَلَحَا، فَقَالَ لَهُمَا: أَدْخِلَانِي فِي سِلْمِكُمَا كَمَا أَدْخَلْتُمَانِي فِي حَرْبِكُمَا، فَقَالَ النَّبِيُّﷺ: «قَدْ فَعَلْنَا قَدْ فَعَلْنَا‘‘13

’’حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک مرتبہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت چاہی ۔ اسی درمیان آپ کو گھر یلو معاملات میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی ٰعنہ کی آواز بلند محسوس ہوئی ۔ جب آپ گھر میں داخل ہوئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف مارنے کے لیے لپکے اور اپنی بچی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا: کیا میں تمہیں رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے اونچی آواز میں گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھ رہاہوں ؟ یہ دیکھ کر حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ان کے والد کی مار سے بچانے کی کوشش کرنے لگے ۔ اسی دوران حضرت ابوبکر غصہ کی حالت میں گھر سے نکل گئے ۔ حضرت ابوبکر کو نکلتے دیکھ کر آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے حضرت عائشہ  سے فرمایا کیا خیال ہے ؟ میں نے تمہیں ”اس شخص“ سے بچایا کہ نہیں ؟ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر  کچھ دنوں تک ناراض رہے ، پھر رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے یہاں حاضر ہو کر اندر آنے کی اجازت چاہی ، گھر جاکر محسوس کیا کہ آں حضرت اور حضرت عائشہ کے مابین صلح ہوچکی ہے ۔ تو آپ نے فرمایا کہ : آپ دونوں مجھے اپنی صلح میں شامل کر لیجیے ؛ جس طرح آپ دونوں نے مجھے اپنے جھگڑے میں شامل کیا تھا، تو آں حضرت نے فرمایا کہ : جی ہاں آپ کو صلح میں شامل کر لیا‘‘

اس حدیث میں ابوّ کے رشتہ کے حامل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کو محض ”الرجل“ کہنے سے جومزاح پیدا ہوتا ہے ، اسے کوئی بھی شخص محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔اس کے بعد اخلاق حسنہ کے اظہار کی ضرورت کو بیان کیا اور اسی جگہ مسکراہٹ کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی،اوراسی خوش طبعی کی دعوت و تبلیغ میں بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔اور یہ جاذبیت کے اسرارورموز میں سے ہے، تواضع پر دلالت کرنے والی ہے ،اور قبول کی طرف لے جانے والی ہے اور جن کو دعوت دی جاتی ہے ان کو پر سکون ہشاش بشاش کرنے والی ہے اور ان معاملات میں خوش طبعی، مسکراہٹ و مزاح زیادہ پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔

بلاشبہ مسکراہٹ وعظ و نصیحت کتابوں سے زیادہ مدعوین پر اثر انداز ہوتی ہے۔ یہ خوش طبعی مزاح اور طبیعت کا خوش حال ہونا اپنے بھائی کےلئے دینی فریضہ کے لئے، دعوت و تبلیغ کےلیے ،اسی لہجہ کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔اسی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبسم ومزاح پر ابھارا ہے اور اس میں رغبت اختیار کی ہے۔

امام ترمذی نے اپنی سنن ترمذی میں حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی ٰ عنہ سے سند کے ساتھ اس کو درج کیا ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

’’تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ، وَأَمْرُكَ بِالمَعْرُوفِ وَنَهْيُكَ عَنِ المُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وَإِرْشَادُكَ الرَّجُلَ فِي أَرْضِ الضَّلَالِ لَكَ صَدَقَةٌ، وَبَصَرُكَ لِلرَّجُلِ الرَّدِيءِ البَصَرِ لَكَ صَدَقَةٌ، وَإِمَاطَتُكَ الحَجَرَ وَالشَّوْكَةَ وَالعَظْمَ عَنِ الطَّرِيقِ لَكَ صَدَقَةٌ، وَإِفْرَاغُكَ مِنْ دَلْوِكَ فِي دَلْوِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ‘‘14

" اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے، تمہارا بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا تمہارے لئے صدقہ ہے، بھٹک جانے والی جگہ میں کسی آدمی کو تمہارا راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، نابینا اور کم دیکھنے والوں کو راستہ دکھانا تمہارے لئے صدقہ ہے، پتھر، کاٹنااور ہڈی کو راستہ سے ہٹانا تمہارے لئے صدقہ ہے ،اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈھول میں تمہارا پانی ڈالنا تمہارے لیے صدقہ ہے ،جو درہم و دینار کا مکلف نہیں نا ہی ہلاکت میں ڈالتا ہے اور نہ ہی وقت لیتا ہے لیکن مادی عطاؤں پر ترجیح رکھتا ہے اور نفس میں ایجابی تاثیر پیدا کر دیتا ہے اور محبت کو پھیلاتا ہے۔‘‘

نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ملاقات کے وقت تبسم مسکراہٹ پر تاکید فرمائی ہے کیونکہ یہ طریقہ بہت زیادہ پر اثر ہوتا ہے ۔

مزاح کے معاشرے پر اثرات:

خوش طبعی انسان کی ذات پر اپنے اثرات رکھتی ہے اور معاشرے پر بھی اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہ معاشرہ جس کے افراد سعد خندہ پیشانی و خوش دلی خوش طبعی اور مسکراہٹ جیسے اوصاف کے ساتھ متصف ہوتے ہیں اس معاشرہ کے افراد کی ذہنی حالت بہت مضبوط ومستحکم ہوتی ہے اور آپس میں محبت اور الفت پھیل جاتی ہے ۔

امام مسلم رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے حضرت ابوذر ضی اللہ تعالی عنہ سے سند کے ساتھ اس حدیث کو اپنی صحیح میں درج کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:

’’لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ‘‘15

’’ احسان اور نیکی کو کم مت سمجھو اور یہ بھی ایک احسان ہے کہ اپنے بھائی سے کشادہ پیشانی کے ساتھ ملے یعنی کھلے ہوئے اور مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ۔ خوش دلی کے ساتھ مسکراہٹ کے ساتھ اپنے بھائی کے ساتھ ملاقات کرےیعنی اپنے بھائی کے لیے خوش طبعی، خوش خلقی اور احسن طریقے سے اس کے سامنے پیش آنا ۔‘‘

یہی وہ خوش طبعی تھی جو اسلام کی بنیادوں میں میں محبت اور دلیری کا باعث بنی اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی زندگیوں کو آپس میں جوڑ دیا گیا ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی زندگیوں میں خوش طبعی میلان کی کیفیت نے ایک انقلاب برپا کر دیا۔تبسم اور مزاح کے معاشرے پر جو اثرات ہیں ان میں سے ایک اثر سر یہ بھی کہ مشکلات کا کم ہو جانا۔خوش طبعی اورمسکراہٹ مدمقابل کے غصہ کو ٹھنڈا کرنے میں مدد دیتی ہے معاشرے پر اس کےمثبت فوائد واثرات مرتب ہوتے ہیں کہ کم مشکلات جنم لیتی ہیں اور جرائم وغیرہ کم تعداد میں جنم لیتے ہیں۔ آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے اپنی خوش طبعی، مسکراہٹ اور تبسم کے ذریعے مشکلات کو پیدا ہونے سے روکنے اور اس کا علاج کرنے کی ترغیب دی۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ:

’’ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَزِيرَةٍ قَدْ طَبَخْتُهَا لَهُ، فَقُلْتُ لِسَوْدَةَ ـ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنِي وَبَيْنَهَا ـ: كُلِي، فَأَبَتْ، فَقُلْتُ: لَتَأْكُلِنَّ أَوْ لَأُلَطِّخَنَّ وَجْهَكِ، فَأَبَتْ، فَوَضَعْتُ يَدِي فِي الْخَزِيرَةِ، فَطَلَيْتُ وَجْهَهَا، فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعَ بِيَدِهِ لَهَا، وَقَالَ لَهَا: «الْطَخِي وَجْهَهَا» ، فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهَا‘‘16

’’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس خزیرہ گوشت کی پکی ہوئی ایک قسم لے کر آئیں جسے میں نے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے لئے پکایا تھا بس میں نے حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا سے کہا اس حال میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے اور اس کے درمیان تھے میں نے کہا کھا لیجیے ۔اس نے انکار کر دیا میں نے کہا تو ضرور کھائے گی ورنہ میں تمہارا چہرہ اس سے آلودہ کر دوں گی اس نے پھر انکار کر دیا ۔میں نے اپنا ہاتھ خزیرہ میں رکھا اور حضرت سودہ ضی اللہ تعالی عنہا کے چہرے پر مل دیا ۔نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم مسکرائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے چہرے پر رکھا اور مسکراتے ہوئے کہا ہاں تو نے اس کا چہرہ لت پت کر دیا ‘‘

بس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ازواج مطہرات کے درمیان اس اختلاف کو خوش طبعی، مسکراہٹ اور خندہ پیشانی سے ان کے درمیان عدل کرتے ہوئےحل فرما دیا ۔یہی وہ معاملات ہیں جن کے ساتھ خاندان میں اختلاف کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اور اس کے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات آپ کے حسن اخلاق آپ کی بشاشت اور تبسم ،آپ کی خوش طبعی اور مسکراہٹ کی کامل اقتدا میں معاشرے کو پروان چڑھائیں۔

خلاصۃ البحث

قومی و مذہبی رسم و رواج، روایات کی پاسداری ، اس کی ترویج و اشاعت،تفریحات اور مزاح و ظرافت انسان کی فطرت اور طبیعت میں شامل ہے اور انسان اس چیز کی شدید خواہش رکهتا ہے کہ اس کے لیے ایسے ذرائع ہونے چاہیے جس میں وه فرحت و انبساط کا اظہار کرے کیونکہ ان کے ذریعے انسان کو قلبی و جسمانی سکون و راحت نصیب ہوتی ہے اور ان چیزوں میں وہ اپنی عزت نفس کی بقاء بھی سمجھتا ہے نظام زندگی میں تفریحات اور کھیل کودکا اپنا ایک مقام ہے، نظام حیات سے اگر اس پہلو کو نظر انداز کردیا جائے گا تو قومیں اور افراط و تفریط کو شکار ہو جاتی بیں اور گائید لائن نہ کی وجہ یا تو بالکل مزاح سے خالی ، خشک اور بے رونق زندگی گزارتی ہیں تن مذاق اور خوش طبعی کا دلدادہ بن کر طرح طرح کی نازیبا حرکات اور باتیں اپنی قومی و ملی زندگی کا بنالیتی ہیں۔ اسلام مزاح ، کھیل کود اورتفریحات کی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ ایسے اصول و ضوابط مقرر کرتا ہے ۔

جس کے اندر رہتے ہوئے انسان اپنی فطری ضرورت بھی پور کرلے۔ اور اس کی تمدنی روایات کا بھی پرچار ہوجائےرسول اکرم ﷺ نے اسلامی ریاست کے سربراہ اور والی ہونے کی حیثیت سے اپنی ریاست ، عوام الناس کے ذوق اوران کی تفریح کے لیے بہترین انتظامات کیے اور حکمرانوں کے لیے یہ مثال قائم کردی کہ دیگر معاملات کی طرح اس جبر کو ہی خاطر نہ رکھا جائے بلکہ تفریح اور مزاح انسانی فطرت کا حصہ ہے۔ آپ ﷺ نے تفریحات اور ہنسی مزاح کی اجازت دی اور خود بھی خوش طبعی فرمایا کرتے تھے۔ اس مقالہ کے ذریعے یہ چیز واضح کی گئی کہ اسلام میں خوشدلی اور خوش مزاجی کو تحسین کی نگاہ دیکھا گیا ہے ، اور اس کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ جبکہ اس کہ مقابلے میں دیگر تکلیف دہ رویے جو مزاح کے نام پر معاشرے میں سرایت کر چکے ہیں اسلام ان کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

مزاح سے محتلف اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

  • مزاح انسانی جبلت میں شامل ہے۔

  • مزاح کی وجہ سے تحلیل نفسی ممکن ہے۔

  • سنجیدہ ماحول میں مزاحیہ کردار تفریحی پہلو اجاگر کرتے ہیں۔

  • معاشرتی ناہمواریوں پر تنقید کرنے کے لئے مزاحیہ کرداروں سے مدد لی جا سکتی ہے۔

  • مزاح اور خوش طبعی کے ذریعے بڑی تلخ بات بھی آسانی سے دوسروں تک پہنچائی جا سکتی ہے


    سفارشات

    معاشرتی اور مذہبی اعتبارسے اسلام انسان کو نہ تو بالکل بے رنگ وخشک اور سادھووں کی طرح دنیا و مافیہا سے بے نیاز زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے اور نہ ہی شتر بے مہار اور محض دنیا کی رنگینیوں میں کھو کر زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرتاہے ۔ اسلام دین اعتدال ہے اور یہ زندگی کے تمام شعبوں میں اعتدال ہی کو پسند کرتا اور اسی کی تلقین کرتا ہے۔ مزاح اور خوش طبعی میں بھی اسلام کا یہی مزاج ہے ۔ ہنسنا مسکرانا انسانی فطرت کا تقاضا ہے، اور ہونا بھی چاہیے میں اس کا مخالف نہیں ہوں، لیکن سوال یہ ہے کہ بندہ جب کسی کو ہنسائے یا کسی سے ہنسی مذاق کرے تو اس کے الفاظ کیسے ہوں ؟ یا اس کا انداز کیسا ہو؟ یا اس کا موقع محل کیسا ہو؟ یہ چیز غور و فکر کا تقاضا کرتی ہے۔اسلام نے تفریح و سیاحت کے اصول وضع کیے ہیں۔ اگر ان ضوابط اور اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے معاشرتی و تمدنی روایات کو اپنایا جائے تو تفریح جائز و مستحسن ہے اور بسا اوقات انسان لیے لازم ہوجاتی کہ وہ تفریح و سیاحت کرے ۔ ان اصولوں سے بٹ کر اگر تفریحات کی طرف رغبت دکھائی جانے لگے گی تو یہ چیز اسلام میں جائز نہیں ہے اور اسلام اس کی کھل کر مذمت کرتا ہے ۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلمان ہونے کے ناطے اس حکم کو مانیں اور اپنے معاشرتی طرز زندگی کو بہتر کریں اور ثابت کر سکیں کہ ہمارا شمار پڑھے لکھے سنجیدہ لوگوں میں ہےناکہ جاہلوں میں۔ تاکہ ہم اپنے ملک و قوم کی ترقی کا زینہ ثابت ہو کر اپنے مہذب ہونےکا ثبوت دیں۔اس کے لئے میں چند سفارشارات تجویز کروں گا۔

  • ہنسی مزاح میں کسی کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔

  • مزاح میں جھوٹ نہ بولا جائے ہمیشہ سچ کو ہی ترجیح دی جائے۔

  • مزاح دل کی آسودگی کے لئے ہو دل آزاری کے لیے نہ ہو کسی کو تکلیف پہنچانا مقصود نہ ہو۔

  • مزاح تمسخر اور استہزاء سے پاک ہونا چاہیے۔

  • مزاح کےبالفاظ میں شاءستگی ہو۔عزت و تکریم کو تھیس پہنچانا مقصود نہیں ہونا چاہیے۔

  • مزاح کے ذریعے معاشرے میں تعمیری پہلووں کو اجاگر کرنا چاہیے۔







    Ph.D Research Scholar, Dept. of Islamic Studies, The Islamia University of Bahawalpur. Hw7889351@gmail.com

    1 Dr. Rawf Pārekh, Urdū Nathar mein Mizah Nigārī (Lāhore: Anjuman Taraqī Urdū Pākistān, 2007AD), 201.

    2 Dr. Rawf Pārekh, Urdū Nathar mein Mizah Nigārī, 201.

    3 Ḥassan‘Abdul Ghanī, Al-Mizāḥ Fī al-Islām (Riaḍh: Idārah al-Dawah, 1980 AD), 88.

    4 Muḥammad Badr ud-Dīn al-Ghazī, al-Miraḥ Fī al-Mizāḥ ( Qāhirah: Maktabah al-Thaqafah al-Dunyā, 2009 AD), 66.

    5 Mullah ‘Alī Qārī, Mirqāt, Bāb al-Mizaḥ (Beirūt: Dār al-Fikr, 1389 AD), 77.

    6 Mullah ‘Alī Qārī, Mirqāt, Bāb al-Mizaḥ, 77.

    7 Waḥid ud Dīn Qāsmī Kīrānvī, Al-Qāmūs al-Waḥīd (Lāhore: Idārah Islāmiyāt, 2001 AD), 1684/2.

    8 Dr. ‘Ammārah Yūsaf, Sāimah Ndīm, T.M.Yūsaf, Nafsiyāt Key Asāsī Nazriyāt (Lāhore: ‘Ilmī Kutb Khānah, 2005), 2

    9 Group, Richard JGerig, Philip G Zimbardo, Psychology and Life, p/2, Sixteenth Edition, Allyn and Bacon,2002

    10 Dr. Rawf Pārekh, Urdū Nathar mein Mizah Nigārī, 201.

    11 Muḥammad bin abū Bakr Ibn-e-Qayyim, Bdāe‘ al-Fawāid (Beirūt: Dār al-Kitāb al-‘Arbī, 1422),184/2.

    12 Yūnas: 58/10.

    13 Āal-e-‘Imrān, 170:3.

    14 Muḥammad bin Salāmahm al-Qaḍāi’e, Musnad al-Shahāb (Beirūt: Moasissah al-Risālah, 1985 AD), Ḥadith No: 672, 393/1.

    15 Yūsaf bin ‘Abdullah al-Namrī, Jāme‘ Biyān al-Ilm wa Faḍlehi (Sa‘ūdiah: Dār ibn al-Jawzī, 1424 AD), Ḥdith No: 1442, 433/1.

    16 Al-Nisā, 142/4.

    17 Muḥammad bin Ismā‘īl Bukhārī, Al-Jāme‘ al-Saḥiḥ, Kitāb al-Da‘wāt, Bāb Al-Ta‘awuz Min Fitnat e al-Maḥyā (Beirūt: Dār Ṭauq al-Nujāt, 1422 AD), Ḥadith 6367, 79/8.

    18 Dr.Salīm Akhtar, Nafsiyātī Tanqīd (Lāhore: Majlis Taraqī Adab Urdū, 2014 AD), 93.

    19 Shakīl ur-Reḥmān, Adab aur Nafsiyāt (Patnah: Ishā‘at Ghar, 1980AD), 69.

    20 Dr.Salīm Akhtar, Nafsiyātī Tanqīd, 55.

    21 Shakīl ur-Reḥmān, Adab aur Nafsiyāt, 31.

    1 Dr.Salīm Akhtar, Nafsiyātī Tanqīd, 84.

    2 Dr. Khurshīd Samī‘, Naī Tanqīd key Peach o Kham (Lakhnau: Nusrat Publisher, 2005 AD), 64.

    3 Dr.Salīm Akhtar, Nafsiyātī Tanqīd, 44.

    4 Dr. Khurshīd Samī‘, Naī Tanqīd key Peach o Kham, 64.

    5 Dr. Khurshīd Samī‘, Naī Tanqīd key Peach o Kham, 64.

    6 Dr.Salīm Akhtar, Nafsiyātī Tanqīd, 44.

    7 Dr. Khurshīd Samī‘, Naī Tanqīd key Peach o Kham, 64.

    8Hārūn Mu‘āviyah, Ta‘līmāt e Nabvī aur Jadīd Ilm e Nafsiyāt (Lahore: Maktabah Bait al-‘Ulūm, 1985 AD), 87.

    9 Dr.Salīm Akhtar, Nafsiyātī Tanqīd, 44.

    10 Hārūn Mu‘āviyah, Ta‘līmāt e Nabvī aur Jadīd Ilm e Nafsiyāt 52.

    11Muslim Bin Al-Ḥajāj, Al-Jāme‘ Al-Saḥiḥ (Beirūt: Dār Eḥyā al-Tūrāth al-Arbī, 1419 AD), Kitāb Faḍāil e Seḥābaḥ, Ḥadith No: 2475, 1925/4.

    12 Fūṣilat, 33-35/41.

    13Abū Dāūd Sulaimān bin al-Ashath, Sunan (Beirūt: Al-Maktabah al-‘Aṣriyah, 1403AD, Kitāb al-Adab, Ḥadith No: 4999, 300/4.

    14Muḥammad bin ‘Esā al-Tirmazī, Al-Sunan (Egypt: Maktabah wa Maṭba‘h, 1403 AD), Abwāb al-Bir wa al-ṣillah, Ḥadith No: 1956, 339/4.

    15Muslim Bin Al-Ḥajāj, Al-Jāme‘ Al-Saḥiḥ (Beirūt: Dār Eḥyā al-Tūrāth al-Arbī, 1419 AD), Kitāb Faḍāil e Seḥābaḥ, Ḥadith No: 2475, 1925/4.

    16 Aḥmad bin Alī Mūṣlī, Mūsnad abū Ya‘lā (Damishq: Dār al-Māmūn Li al-Turāth 1424 AD), Ḥadith 4476, 449/7.

  • Loading...
    Issue Details
    Id Article Title Authors Vol Info Year
    Id Article Title Authors Vol Info Year
    Similar Articles
    Loading...
    Similar Article Headings
    Loading...
    Similar Books
    Loading...
    Similar Chapters
    Loading...
    Similar Thesis
    Loading...

    Similar News

    Loading...